۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

کینیا کی لا انفور سمنٹ کے ادارے کی مذکورہ کاروائی کی تحقیقات ہونی چائیے یہ واقعہ صحافتی حلقوں سمیت پاکستانی عوام کے لئے بھی افسوسناک ہے ارشد شریف ایک قابل و بے باک صحافی تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے معروف صحافی ارشد شریف کے کینیاں میں ایک حادثے میں انتقال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیا کی لا انفور سمنٹ کے ادارے کی مذکورہ کاروائی کی تحقیقات ہونی چائیے یہ واقعہ صحافتی حلقوں سمیت پاکستانی عوام کے لئے بھی افسوسناک ہے ارشد شریف ایک قابل و بے باک صحافی تھے۔

انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور اس واقعے میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا دریں اثنا قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی اس واقعے کو افسوناک قرار دیتے ہوئے صحافتی حلقوں سمیت مر حوم کے خانوادہ سے تعزیت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .